ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’آپ‘ کے ساتھ بات چیت ناکام رہنے کے بعد دہلی میں اکیلے الیکشن لڑے گی کانگریس

’آپ‘ کے ساتھ بات چیت ناکام رہنے کے بعد دہلی میں اکیلے الیکشن لڑے گی کانگریس

Sat, 13 Apr 2019 22:51:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:13 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ ’آپ‘ کے ساتھ اتحاد کو لے کر ہو رہی ہے اس بات چیت ناکام ہو گئی ہے کیونکہ اروندکجریوال کی قیادت والی پارٹی نے چار ریاستوں میں اتحاد کو لے کر ایک قابل عمل رخ اختیار کر رکھا ہے،تاہم انہوں نے دہلی میں دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی معاہدے کے امکانات کے اب بھی زندہ رہنے کے اشارے دئے۔کانگریس کے دہلی امور کے انچارج پی سی چاکو نے اعلان کیا کہ پارٹی قومی دارالحکومت کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑے گی،تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اب بھی عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہیں، بشرطیکہ اتحاد صرف دہلی تک محدود رہے، تاہم،’آپ‘ نے کہا کہ اتحاد صرف اس صورت میں ممکن ہے جب چار ریاستوں اور ایک مرکز کے علاقے میں منسلک کیا جائے۔کانگریس کے اعلان کے بعد ’آپ‘ نے ہریانہ میں جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔چاکو نے بتایا کہ پارٹی ایک دو دن میں دہلی کے پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کر دے گی۔


Share: